ایئرچیف مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ فوج اپنی ذمہ داریوں کو جانتی ہے اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن “سوئیفٹ ریٹارٹ” کے 2 سال مکمل ہونے کے حوالے سے اسلام آباد ایئرہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کے موقع پر ایئرچیف نے خطاب کیا ہے۔
ایئر چیف کی جانب سے تقریب میں خطاب کے دوران پاک فضائیہ کے پلائٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کیا گیا ہے۔
اپنے خطاب میں ایئرچیف کا کہنا تھا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے بہترین دفاع کیا تھا اور آگے بھی ہماری افواج کو ملک کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا۔
مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دنیا نے دیکھا ہے کہ پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا لہذا ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
خیال رہے کہ آپریشن “سوئیفٹ ریٹارٹ” کے 2 سال مکمل ہونے کے حوالے سے اسلام آباد ایئرہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ائیرچیف مارشل مجاہدانورخان تھے تاہم تقریب کے دوران ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔
تقریب میں آپریشن کی مناسبت سے خصوصی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی تاہم تقریب میں شانداز پریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئی قومی نغموں سے قوم کا خون گرمایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
