
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں بدعنوانی کرنیوالوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ایچ آئی ٹی ، گوادر انسٹی ٹیوٹ اور کراچی شپ یارڈ میں پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی تاکہ وہ باہنر ہوکر روزگار کے قابل ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ کے مقابلے میں گوادر شپ یارڈ میں بحری جہازوں کی مرمت کے لئے بھی ورکشاپ ہوگی جبکہ نسبتا گوادر شپ یارڈ میں جدید سہولیات بھی زیادہ ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ذمہ وفاقی حکومت نے اٹھایا ہے گوادر سے کسی کو بھی بیدخل نہیں کیا جائیگا بلکہ مقامی آبادی کو تعلیم صحت سمیت بنیادی ضرورت زندگی کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گوادر اور گردونواح کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون کا پختہ یقین دلایا ہے اور اس ضمن میں بلوچستان کی جانب سے جو بھی مطالبہ کیا گیا ہے اس پر سنجیدہ عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت ایک ایسی جماعت کی حکومت ہے جو عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور بلوچستان کے حقوق کا موثر دفاع کررہی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News