Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اپنے طور پر اسپیشل الاؤنس دینے کو تیار ہے، پرویز خٹک

Now Reading:

حکومت اپنے طور پر اسپیشل الاؤنس دینے کو تیار ہے، پرویز خٹک

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صرف سولہ گریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات ہوئی تھی لیکن اب بائیس گریڈ تک اضافے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت پچیس فیصد  اضافے پر تیار ہیں لیکن ان کا مطالبہ چالیس فیصد کا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی کچھ حدود ہیں جن کے اندر رہ کر ہی فیصلے کر سکتے ہیں تاہم اگلے بجٹ میں تنخواہ اور پنشن کمیشن کی سفارشات کو شامل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ دوبارہ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی طرح کا الاؤنس دیا جائے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پرسنٹیج کے علاوہ  تمام معاملات پر اتفاق ہو گیا تاہم حکومت اپنے طورپر سپیشل الاؤنس کے طورپر دینے کو تیار ہے۔

Advertisement

پرویز خٹک بولے کہ الاؤنسز کے معاملے پر اب صوبائی حکومتوں کے ملازمین بھی سامنے آگئے ہیں جس پر ہم نے کہا اٹھارہویں ترمیم کے بعد ہم صوبوں کے معاملات پر بات نہیں کرسکتے ہیں۔

تاہم وزیر داخلہ میاں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملازمین کے احتجاج میں اگر سیاسی پارٹیاں ملوث ہوئیں تو ملازمین نقصان میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم افسران ان کے پیچھے تھے اور رہینگے، ہم صوبوں کو کہنے کیلئے تیار ہیں کہ ان کی بات سنیں اور ان کے ساتھ صوبوں میں جانے کو بھی تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر