
وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری کابینہ نے منظور کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن رولز 1994 پر نظرثانی کےلیے بورڈ کی تشکیل کا معاملہ موخر کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیڈرل سروس ٹریبونل کراچی کیمپ کےلیے زمین کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر قائم کابینہ کمیٹی کے 4 فروری کےفیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ایم ڈی کی تقرری کا معاملہ موخر کردیا گیا جبکہ کابینہ نے تھرپارکار میں ضمنی انتخاب کے لیے رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News