
حکومت نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان جونیئر پروگرام‘متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 10 سے 19 سالہ بچوں کے لیے ’کامیاب جوان جونیئر ‘ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
’کامیاب جوان جونیئر ‘ پروگرام کے لیے عالمی ادارے یونیسف اور حکومت کے درمیان باہمی اشتراک کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور یونیسف کی عہدے دار ایڈا گِرما نے معاہدے پر دستخط کیے۔
حکومت پاکستان اور یونیسف کے درمیان پاکستان میں ایڈولسینٹ ایکویلٹی انڈیکس مرتب کرنے پر اتفاق ہوا۔
’کامیاب جوان جونیئر پروگرام‘ معاہدے کے تحت بچوں کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مشکلات کے مستقل حل کے لیے پالیسی تشکیل دی جائے گی۔
ایڈولسینٹ ایکویلٹی انڈیکس کی تیاری کے لیے یونیسف متعلقہ لوگوں کو ٹریننگ اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا۔ انڈیکس کے ذریعے کم عمری میں بچوں کی رہنمائی ممکن ہوسکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News