قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے۔
اس ضمن میں پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد اور کراچی اور لاہور کے مابین کرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں اور اسی لئے اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کروائے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
تاہم 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 5سو روپے ہوگا جبکہ 40 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
