
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خطاب میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے پاکستان کے دیرینہ موقف اور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے بار بار جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بارے میں بات کی اور ان قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر نگرانی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائےکے ذریعے جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لئے پُرعزم ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News