اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دوطرفہ کاروبار کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور کورونا سے روزگار کے مواقع میں کمی آئی ہے لیکن سی پیک سے بڑی تعداد میں روزگار ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے جس سے دونوں ممالک اپنی برآمدات کو وسطی ایشیا تک لے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو روزگار مہیا کرنا ہمارے لیے چیلنج ہے، چاہتے ہیں روزگار ملے اور عوام خوشحال ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
