
وزیراعظم عمران خان سے عاطف خان، وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیر عاطف خان نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان بھی موجود تھے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عاطف خان کی وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا سے صلح کرواتے ہوئے عاطف خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق عاطف خان کو آئندہ چند روز میں خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News