
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون اخلاقیات اور انسانیت کی بنیاد پر ہونے چاہیئے، ممالک کے درمیان پرامن اشتراک ہی مسائل کا حل ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نویں انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود بلو اکانومی کے فروغ کے لیے مثبت حکمت عملی پر کارفرما ہے اور اس کانفرنس کے انعقاد سے بلو اکانومی کے فروغ کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سمندری آلودگی کے باعث آبی حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے، دنیا بھر کے سمندروں کو آبی حیات کا بھرپور خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہ ہے کہ سی پیک کے باعث پاکستان سے مصنوعات کی خریداری اور ترسیل آسان ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ قوموں کے درمیان تعاون انسانی ترقی کے لئے اہم ہے جبکہ اعتماد کی فضاء کے بغیر تعاون محدود رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جب تک کشمیر جیسے تنازعات کا حل ہوگا سمندر میں بھی امن قائم نہیں ہوگاتو خلیج فارس، ساوتھ چانئا سی اور بحریہ ہند میں بھی امن نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News