لاہورہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پرچیئرمین نیب کونوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ، منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔
تاہم حمزہ شہباز کی دائر کردہ درخواست پر عدالت کی جانب سے بعدازں عدالت حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ضمانت کی درخواست می ں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 11 جون 2019ء کو گرفتار کیا جبکہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا اور 16 سولہ ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 ملزم نامزد اور 11 ملزموں کا ٹرائل ہو رہا ہے اور تمام ملزمان کے اپنے اپنے وکلاء ہیں ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں ہے تاہم کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا حتمی فیصلے سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے۔
یاد رہے کہجسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جبکہ درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔
اس سے قبل حمزہ شہباز نے کورونا وائرس کی وجہ سے ضمانت کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جو کہ بعد میں واپس لے لی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News