
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کی تاریخ کا واحد متفقہ طور پر منتخب وزیر اعظم ہوں۔
سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خرید و فرخت کی حمایت نہیں کی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے تین سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر کی حمایت حاصل ہے۔ میں پاکستان کی تاریخ کا واحد متفقہ طور پر منتخب وزیر اعظم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیراعظم حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلا ہوں۔ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو آئین دیا، اپوزیشن کے ساتھ مل کر آئین کو بحال کیا۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کا کہنا تھا کہ تمام ارکان اسمبلی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں گے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اعظم سواتی پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں ہیں، ان کی باتوں پر یقین نہ کیا جائے۔ پی ڈی ایم میں فیصلے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے بھی پی ڈی ایم متفقہ فیصلہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے اندر سب اپنا کردار ادا کریں گے تو اداروں میں تصادم نہیں ہوگا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کی حمایت کرنے پر مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور دیگر کا شکر گزار ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News