
پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 700 کلو گرام منشیات برآمد کی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں کیا گیا ہے جبکہ برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔
منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدودمیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News