Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول نیوز کیخلاف پیمرا کے غیر قانونی اقدامات پر صحافی اور عوام سراپا احتجاج

Now Reading:

بول نیوز کیخلاف پیمرا کے غیر قانونی اقدامات پر صحافی اور عوام سراپا احتجاج

بول نیٹ ورک کے خلاف پیمرا کے غیر قانونی اقدامات پر بول اور عوام گزشتہ کئی ہفتوں سے سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز کی جانب سے چیئرمین پیمرا سیلم بیگ کی نااہلی پر آواز اٹھائی گئی تھی جس پر چیئرمین پیمرا نے بول کے خلاف غیرقانونی اقدامات شروع کردیئے جس میں انہوں نے اپنے ماتحت افسران کو بھی شامل کیا۔

چیئرمین پمیرا سلیم بیگ کے احکامات پر پیمرا افسران کی جانب سے ملک بھر کے کیبل آپریٹرز کو بول نیوز کی نشریات بند کرنے اور چینل کو سب سے آخری نمبروں پر ڈالنے کے آڈرز دیئے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں بول نیوز کی جانب سے چیئرمین پیمرا سمیت دیگر افسران کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کیبل آپریٹرز کو خلاف قانون چینل کو بند کرنے کے احکامات دیئے جارہے ہیں ۔

استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا بول کے خلاف غیر قانونی احکامات جاری کر کے عدالتی حکم نامے کی خلاف ورزی کر رہے  ہیں لہذا چیئرمین پیمرا سمیت تمام افسران کو عدالت میں طلب کر کے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Advertisement

علاوہ ازیں بول کی جانب سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو بھی چیئرمین پیمرا و دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا غیر قانونی طور پر عہدے پر فائز ہیں۔

یاد رہے کہ عدالتی حکم نامے کے مطابق چیئرمین پیمرا کو بول نیوز کے خلاف کارروائی کرنے سے منع کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود ان کی جانب سے 3 فروری کو بول نیوز اور انٹرٹینمنٹ کے خلاف کیبل آپریٹرز کو احکامات جاری کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر