پاک بحریہ کی جانب سے کثیر القومی مشق “امن” کا نیا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کا کثیرالقومی مشق امن کا نیا پرومو جاری کرتے ہوئے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق امن میں دنیا بھر کی بحری افواج پاک بحریہ کے واضع کردہ عزم “امن کیلئے متحد” کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق “امن” کا انعقاد سال2007 سے کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں تاہم اس سال مشق امن میں تقریباً 45 ممالک اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News