Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے ٹو پر لاپتہ تینوں کوہ پیماؤں کے اہلخانہ کا مشترکہ بیان جاری

Now Reading:

کے ٹو پر لاپتہ تینوں کوہ پیماؤں کے اہلخانہ کا مشترکہ بیان جاری

کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیماؤں کے خاندانوں  نے ریسکیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ٹو پر لاپتہ تینوں کوہ پیماؤں کے اہلخانہ کے مشترکہ بیان کا اعلامیہ جاری ہوگیا۔

 4 روزہ مسلسل فضائی تلاش میں  لاپتہ کوہ پیماؤں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔  منجمد درجہ حرارت، تیز ہوا اور دھند کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو   آپریشن میں کامیابی نہ مل سکی تاہم  لاپتہ کوہ پیماؤں کے خاندانوں  نے ریسکیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پس پردہ بہت کام ہو رہا ہے۔ سرچ ٹیم آئس لینڈ سپیس ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔

لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سنتھٹک اپرچر ریڈار کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔ اس جدید نظام کے ذریعے پہاڑ کی بلندی پر ایک ایک انچ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

مائیکرو سٹلائٹ ارتھ آبزرویشن ٹیکنالوجی سے ہر مربع میٹر ہر گھنٹہ تلاش کر سکتے ہیں۔ جن بلندیوں پر ہیلی کاپٹر کی پہنچ ممکن نہ ہو وہاں یہ ٹیکنالوجی بہت کارآمد ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ  ممکن ہے کوہ پیماؤں نے برف کی غار بنائی ہو اور اس کے اندر پناہ لی ہو۔برفانی غار میں کھانے کی چیزیں  اور پانی گرم کرنے کی سہولت موجود ہوں تو زندہ رہا جا سکتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم کوہ پیماؤں کے پاس موجود آلات سے اضافی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ آلات کے ڈیٹا سے پہاڑ سرکرنے کے وقت اور جگہ کا ٹائم فریم  بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں پاکستانی آرمی چیف، عسکری ادارہ تعلقات عامہ اور آرمی ایوی ایشن  کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔اس کے علاوہ آئس لینڈ کے وزیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس  کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم پاکستانی قوم کے  بھی مشکور ہیں جنہوں نے علی سدپارہ کے لیے دعائیں کیں اور پوری دنیا کے ماونٹنیرز کمیونٹی کے  بھی مشکور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر