
حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کیلئے محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدے پر دستخط کرلئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ حکومت نے چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط کرلئے ہیں۔
*بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام*
» چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کیلئے محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدے پر دستخط۔
» 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی جائیگی۔
» ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدید ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 8, 2021
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدید ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی اور ان ڈیمز میں منگلا، تربیلا کے بعد سب سے زیادہ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے، انٹرمیڈیٹ ڈیم بننے سیلاب کے خطرات و نقصانات کم ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا جس میں ابتدائی طور پر ہاتھی موڑ، جلیبی موڑ، کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخائر بنائے جائینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News