
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے وزیراعظم کو احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وزیراعظم عمران خان کو ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بریف کیا۔
بریفنگ میں وزیراعظم کو پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کی مالی معاونت کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آج وزیراعظم راولپنڈی کے ضلع کلر سیداں کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں پر وہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں چیک تقسیم کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News