پاکستانی تاریخ کا ایک اور بڑا فراڈ قومی احتساب بیورو(نیب )کے سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے 80ارب کے مبینہ فراڈ کے متاثرین کے وفد نے ملاقات کی۔
لاثانی چکن اور لاثانی آئل ٹریڈرز کے متاثرین کے وفد نے مبینہ فراڈ کی تفصیلات سے چیئرمین نیب کو آگاہ کیا۔
چئیرمین نیب نے لاثانی ٹریڈرز کے 80 ارب روپے کے فراڈ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو 46 ہزار متاثرین سے جمع پونجی لوٹنے والوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ لاثانی چکن اینڈ چکس اور لاثانی آئل ٹریڈرز نے شہریوں سے 80 ارب روپے کا فراڈ کیا ہے۔ملزمان جتنے بااثر اور با اختیار ہوں وہ قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے۔ نیب لاہو ر میں اس حوالے سے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے ۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ لاثانی چکن اینڈ چکس اور لاثانی آئل ٹریڈرز کے اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا تھا ۔ نیب نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا کر 7 ارب روپے برآمد کیے تھے۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی کے متاثرین کو 14ارب روپے واپس کیے جا چکے ہیں۔ مضاربہ اسکینڈل میں مفتی احسان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 9ارب روپے کا جرمانہ عائد کرایا۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
