Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، عثمان بزدار

Now Reading:

یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے یورپی یونین کی سفیراندرولا کمینارا کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوارن باہمی دلچسپی کے امور،تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی سفیر کی جانب سے واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی گئی جبکہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے ممالک کے مابین انتہائی دوستانہ اور معاشی تعلقات موجود ہیں اور اس تعلق کو مزید مضبوط بنایا چاہتے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان تعلقات میں بہتری سے عوام کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ  یورپی یونین پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس سفر کی جانب گامزن ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا، ہر قدم پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کی جانب اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے یورپی یونین کی سفیراندرولا کمینارا کو بتایا کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور اب ہم چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کی بےپناہ گنجائش ہے تاہم یورپی یونین کی جانب سے ان سیکٹرز میں ٹیکنالوجی کی فراہمی کا خیرمقدم کریں گے۔

اس موقع پر سفیر یورپی یونین  کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی ہے اور اب پنجاب حکومت کے ساتھ واٹر ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر