
مشق امن-21 کے اختتام پر پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں منعقد کی گئیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ دو طرفہ مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اور روسی بحری جہازوں کے مابین مشق عریبین مون سون2021 اس سلسلے کی تیسری مشق ہے۔
Fixed & rotary wing aircraft of PN Aviation & PAF Fighters also participated. Exercise included Anti-Surface, Anti-Air Warfare, Manoeuvring & Comm serials. Both Ex were conducted to further enhance cooperation & interoperability with navies of Russian Federation & Sri Lanka.(2/2)
Advertisement— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) February 20, 2021
سری لنکن بحری جہازوں کے ساتھ مشق لائن اسٹار-2 منعقد کی گئی۔
دوطرفہ مشقوں میں پاک بحریہ اور فضائیہ کے فضائی اثاثوں نے بھی شرکت کی۔
مشقوں میں اینٹی سرفیس،اینٹی ائیر وارفئیر اور کثیر الجہتی میری ٹائم خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مشق کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ دو طرفہ مشقیں خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ اور توازن کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News