ملک بھر میں سینیٹ الیکشن 2021 میں ووٹ کاسٹ کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی ہال کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی ہے۔
الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے تاہم شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
