
وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے مابین توانائی کے ایشوز کو افہام وتفہیم سے جلد حل کرلیا جائے گا۔
معاون خصوصی ندیم بابر کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے سستی توانائی کی فراہمی ترجیہی ہے اور اسی لئے محکمہ توانائی متبادل ذرائع توانائی کے منصوبوں پر بہترین کام کررہا ہے۔
ندیم بابر نے بتایا ہے کہ متبادل ذرائع توانائی پالیسی انرجی سیکٹر میں انقلاب برپا کر دے گی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے محکمہ توانائی پنجاب کا دورہ کیا ہے جہاں وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے استقبال کیا۔
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے ندیم بابر کو محکمانہ کارکردگی پر بریفنگ دی جبکہ پٹرولیم کے ذخائر کی دریافت اور پٹرولیم سٹی کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اختر ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوام کے لئے ماحول دوست اور سستی بجلی کے حصول پر پوری یکسوئی سے کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News