Advertisement
Advertisement
Advertisement

پینشنرز کو سال میں دو مرتبہ بایو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی، اسٹیٹ بینک

Now Reading:

پینشنرز کو سال میں دو مرتبہ بایو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی، اسٹیٹ بینک
عید کی چھٹیوں کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ  پینشنرز کو  اب سال میں دو مرتبہ بایو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت  کی جانب سے لائف سرٹیفکیٹ کو بائیو میٹرک تصدیق سے تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں کے لیے سرکلر جاری کردیا جس اطلاق فوری  طور پر ہوگا۔

 پینشنرز کو ہر سال مارچ اور ستمبر میں اپنا بینک پینشن اکاؤنٹ والی کسی بھی برانچ سے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی ضرورت ہوگی۔

نئے نظام  سے گھوسٹ پینشنرز کو روکنے اور بجٹ پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے  میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز   وفاقی حکومت نے پینشنرز کی سال میں دو مرتبہ بایو میٹرک تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سال  میں دو مرتبہ مارچ اور ستمبر میں پینشنرز بائیو میٹرک تصدیق فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

تاہم  اگر کوئی پینشنر بیمار یا چلنے پھرنے کے قابل نہ ہو تو اسے اپنے دستخط سے سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی فراہم کرنا ہوگی۔

پینشن دینے والا افسر بائیو میٹرک تصدیق یا پینشنر کے زندہ ہونے کے ثبوت پر پینشن جاری کرنے کا مجاز ہوگا۔

چھ ماہ تک ڈرائنگ پینشن سرٹیفکیٹ یا بائیو میٹرک تصدیق فراہم نہ کرنے والے پینشنرز کا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر