
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا ٹوئیٹ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متصادم ہے۔
امریکی محمکہ خارجہ کے مقبوضہ کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ بحال ہونے سے متعلق ٹوئیٹ پر دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مذمتی بیان جاری کیا۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1360108579584438282
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا ٹوئیٹ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متصادم ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں عرصہ دراز سےشامل ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی سیاسی اور معاشی ترقی حق خودارادیت کے استعمال سے منسلک ہے۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1360109049942048769
دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا سمیت بین الاقوامی برادری بھارت سےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اورتنازع کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنےکے لیے حقیقی اقدامات اٹھانے پر زور دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News