Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کرتا رہیگا، شبلی فراز

Now Reading:

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کرتا رہیگا، شبلی فراز
Shibli Faraz on the day of Kashmir

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کرتا رہیگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولےہیں۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کی کشمیر سے یہ یکجہتی شہیدوں اور آزادی کی نعمت سے محروم لوگوں کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے جو اقدام کیا گیا جس کے باعث گزشتہ ڈیڑھ سال سے پورے ایک خطے کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس سے پورا کشمیر سراپا احتجاج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری اور نوجوانوں کو اغوا کیا جا رہا ہےیہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے موثر طریقے سے عالمی سطح پر کشمیر کی آواز اٹھائی ہے جبکہ اس حکومت نے کشمیر کاز کو عالمی سطح پر لے جانے میں ایک نئی روح پھونکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام لوگ کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ہم کشمیریوں کی سیا سی، سفارتی اور اخلاقی مدد کرتے رہیں گے تاہم عالمی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں اور یو این کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر