
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ ہونے سے والے معاہدوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں آئی پی پیز کے ساتھ ہونے سے والے معاہدوں کی اصولی منظوری دیدی ہے۔
ای سی سی اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں سے حکومت کو 15 سال میں 836 ارب کی بچت ہوگی جس کے بعد آئی پی پیز کو 403 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
ای سی سی اجلاس میں نجی پاور پلانٹس کو 161 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ باقی رقم اگلے چھ ماہ میں ادا کی جائے گی۔
تاہم ای سی سی نے ایف بی آر کیلئے 35 کروڑ روپے گرانٹ کی بھی منظوری دیدی ہے۔
علاوہ ازیں ای سی سی کی جانب سے شوگر ملز میں کیمروں کی تنصیب کی منظوری دیدی بھی دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران کان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوگر ملز کی ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے حکومت نے کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News