Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک ووٹ چوری ہوتا رہے گا ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

جب تک ووٹ چوری ہوتا رہے گا ملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ‏جب تک اس ملک میں الیکشن کے دوران ووٹ چوری ہوتا رہے گا تب تک ملک نہیں چل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں بدقسمتی سے بدترین دھاندلی ہوئی ہے اورووٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ صوبائی سیٹوں پر واضح اکثریت سے ن لیگ جیتی ہے ۔

شاہد خاقان نے کہا ہے کہ کل پاکستان میں ضمنی انتخابات ہوئے جس میں 20 پولنگ اسٹیشنوں کا رزلٹ نہیں آیا جو آر او آفس سے تقریباً 20 کلومیٹر دور تھے جبکہ 70 کلومیٹر دور پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ پہنچ آیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق 20 پولنگ اسٹیشنوں پر سویلین لوگ آئے اور پرائیوٹ گاڑیوں میں عملے کو لے گئے جس کے بعد ناصرف پولیس بلکہ انتظامیہ اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی لاپتہ ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو لیکن اس طرح کے واقعات کے بعد ہم کب ووٹ کو عزت دیں گے۔

Advertisement

شاہد خاقان نے کہا ہے کہ یہ مقدمہ ہم پاکستان کے عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں کہ جب تک ووٹ چوری ہو گا اور آر او اغواء ہوں گے ملک نہیں چل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھونڈے طریقے سے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے الیکشن کا 3 مارچ کو ہونے والے الیکشن سے  کھڑی ملتی ہے چونکہ سینیٹ الیکشن کیلیے قومی اسمبلی کی سیٹیں درکار ہوں گی اس لیے یہ سب کام کروایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر