Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی

Now Reading:

سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی
FIR registered against arrest terrorist by CTD

کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں یونیورسٹی روڈ موسمیات چورنگی سے ایس آر اے کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ موسمیات چورنگی سے ایس آر اے کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سجاد عرف ببلو سندھ ریولوشنری آرمی کا تربیت یافتہ دہشتگرد ہے۔

اس ضمن میں سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ 19 جون 2020 کو ملزم نے لیاقت آباد میں رینجرز موبائل پر حملے میں معاونت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ رینجرز اہلکار سمیت 7افراد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement

8جولائی 2020 کو ملزم نے ریٹائرڈ رینجرز افسر ملک عاشق کی دکان پر حملہ کیا جبکہ حملے میں ریٹائرڈ رینجرز اہلکار جاں بحق ہوا تھا اور  14 اگست کو قیادت کے احکامات پر چائنیز وین پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپوں کی وجہ سے عمل درآمد نہ ہوسکا تھا۔

نیاز لاشاری کی ہلاکت کے بعد قیادت نے بدلہ لینے کے احکامات دیئے ملزم اور اس کے ساتھی جاوید منگریو کی بشیر شر سے محمد خان گوٹھ میں ملاقات ہوئی تھی جس میں  ایئرپورٹ کے قریب ملیر کینٹ پر رینجرز کی چیک پوسٹ پر حملہ کا منصوبہ بنایا جو کہ جاوید منگریو کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے حملہ ملتوی کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر