Advertisement
Advertisement
Advertisement

دور حاضر کی حربی کامیابی مؤثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے، ایئر چیف

Now Reading:

دور حاضر کی حربی کامیابی مؤثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے، ایئر چیف

 سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ دور حاضر کی حربی کامیابی، مؤثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے اخذ کردہ نتائج اس بات کے غماز ہیں کہ ہماری حربی تربیت حقیقی منظر نامے پر استوار ہے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ آپ کو دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اور اس کی چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہئیے۔

Advertisement

انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایئر پاؤر سینٹر آف ایکسیلنس بالعموم اور کمبیٹ کمانڈرز اسکول بالخصوص، مستقبل کی عسکری قیادت کی تربیت کے لیے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کورس کے گریجویٹ ہونے والے آفیسرز  کو ٹرافی اور اسناد سے بھی نوازا ہے۔

کمبیٹ پائلٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف دی ائیئر اسٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحید ظفر نے حاصل کی جبکہ کمبیٹ کنٹرولرز کے مابین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ائیئر آفیسر کمانڈنگ ایئر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی اسکواڈرن لیڈر علی احمد نے حاصل کی۔

پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز کی ایک بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر