
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل آج طے کیا جائیگا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے بریفنگ دی جائیگی۔
دوران اجلاس اسپتالوں کی صورتحال، علاج کی سہولیات اور ویکسین کی دستیابی پر بریفنگ دی جائیگی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن کب اور کہاں کہاں ہوگا، تمام آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔
قومی رابطہ کمیٹی ملک میں کورونا کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور اس کےعلاوہ اجلاس میں قومی سطح پر اہم فیصلے بھی کیے جائینگے۔
یادر ہے کہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News