سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایسے پاکستان کے لیے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نےمعاشرے میں بگاڑ پیدا کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج جیلیں چھوٹے چھوٹے مجرموں سے بھری پڑی ہیں۔
شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے معاشی ناہمواری ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے کیونکہ سیاسی خاندان یا دولت کی بنیاد پر یہ ملک نہیں بنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ڈھائی سال کے عرصے میں ملک کو درست سمت پر گامزن کیا ہے اور اب ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ہر خاص و عام قانون کے سامنے جوابدہ ہو۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنائیں گے کیونکہ جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہ معاشرہ ترقی کرہی نہیں سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
