
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہر صوبے سے پی ٹی آئی اراکین کو تحفظات ہیں اور پی ٹی آئی میں اپنے ہی اراکین کی طرف سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں اور امید ہے یوسف رضا گیلا نی کو سینیٹ الیکشن میں فتح ہوگی۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا ہر صوبے سے آوازیں آرہی ہیں کہ پی ٹی آئی نے ٹکٹیں صحیح نہیں بانٹیں ہیں اور ہر صوبے سے پی ٹی آئی اراکین کو تحفظات ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے حکومتی بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہی ہے لیکن ہم اپنی پوری کاوش کرینگے کہ ہمیں اپنی نشستوں کے تناسب سے پوری نشستیں ملیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پونے 2 سال ارتقائی عمل تھا تاہم آج قوم کے مسائل میں معیشت سب سے اوپر ہے کو مکمل گر چکی ہے اور اس ملک میں لوگ بجلی کا بل تک ادا کرنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر عوام کے مسائل کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ آج ڈوبتی معیشت کو سہارا نہ دیا گیا تو قوم کے پاس پچھتاوے کے لئے کچھ نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News