
پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی، پہلی پرواز پی کے 650 جمعہ کی صبح لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی اور پروازوں کی بحالی پر لاہور ایئرپورٹ پر کیک بھی کاٹا گیا۔
اسٹیشن منیجر علی اصغر زیدی اور پی آئی اے عملے نے پہلی پرواز میں جانے والے مسافروں کو رخصت کیا۔
ابتدائی طور پر لاہور اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ ہفتہ وار پروازیں بروز پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News