
کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کرنے لگا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رہائشی علاقوں میں گیس کی قلت کے باعث ایل پی جی سلنڈر خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی سے چولہے جلانا مشکل ہوگئے ہیں اور اب ہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں۔
یاد رہے کہ نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاک میں گزشتہ روز گیس دس گھنٹے غائب رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News