
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی مشاورت اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کے ذریعے تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے۔
دوران ملاقات صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفاد کے لئے تجارتی تعلقات، کاروباری تعاون اور عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سیکرٹری خارجہ کی سطح پر سیاسی مشاورت اور مشترکہ اقتصادی کمیشن سے تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفاد کیلئے تجارتی تعلقات ، کاروباری تعاون اور عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے،دو طرفہ ثقافتی اور سیاسی تبادلوں کے ساتھ کھیل کے میدان میں تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News