یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں رابطے ختم ہوگئے ہیں۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصلے پر شکوہ اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کے حوالے سے دو ٹوک فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم کے فیصلے کی خلاف ورزی پر مولانا فضل الرحمان نے بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جلد سربراہی اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News