
حکومتی امیدوار صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ و حکومتی امیدوار صادق سنجرانی مسلسل دوسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔
چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے صادق سنجرانی کا مقابلہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہوا۔
ووٹنگ کے دوران سینیٹ کے 100 میں سے 98 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صادق سنجرانی نے 48 جبکہ یوسف رضاگیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے۔
پی ڈی ایم کے امید وار یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ جبکہ صادق سنجرانی کے ایک ووٹ پراعتراض ہوا۔
واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت کی جانب سے مرزا محمد آفریدی اور پی ڈی ایم کی جانب سے مولانا غفور حیدری امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News