
جمیعت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے اصولوں پر جائیں تو اکثریت کا فیصلہ استعفیٰ دینے کے حق میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں وقفے سے پہلے مولانافضل الرحمان کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی10میں سے9جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں صرف پیپلزپارٹی کواس حوالے سےتحفظات ہیں۔
جے یوآئی (ف)کے رہنما کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے اصولوں پر جائیں تو اکثریت کا فیصلہ استعفیٰ دینے کے حق میں ہے۔ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور امید ہے وہ جمہوری اصولوں کی پاسداری کرے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں بڑی بڑی تقریریں کرنے نہیں پاکستان کی عوام کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ یہاں اپنے بڑوں کی قربانیوں کا ذکر کرنے سے زیادہ اہم پاکستان کی عوام کے لیے درست فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں مسلم امہ کے لیے اپنے آباؤ و اجداد کی قربانیاں بیان کروں تو تمام حاضرین رو پڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News