Advertisement
Advertisement
Advertisement

شبلی فراز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار

Now Reading:

شبلی فراز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار

عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل محمد سرفراز عباس خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں شبلی فراز اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شبلی فراز پہلی بار 2015ء میں سینیٹر بنے اور انکے عہدے کی معیاد 2 مارچ کو ختم ہو گئی تھی جبکہ 21 اپریل 2020ء کو سینیٹر شبلی فراز کو وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

3مارچ کو شبلی فراز دوسری بار سینیٹر منتخب ہوئے اور  دوسری بار سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شبلی فراز وفاقی وزیر کا دوبارہ حلف لینے کے پابند تھے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شبلی فراز 2 ہفتوں سے غیر قانونی طور پر وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے پر براجمان ہیں اس لئے سینیٹر شبلی فراز کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر