
این سی او سی کے اجلاس میں عوامی سرگرمیوں کی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور این سی او سی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
اپنے پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج صبح این سی او سی کے اجلاس میں ہم نے سرگرم عوامی سرگرمیوں کی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسد عمر نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے حوالے سے صوبائی اور آئی سی ٹی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے۔
این سی او سی اجلاس کے حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے اور ان کے خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔
In the NCOC meeting this morning we decided to increase restrictions of activities contributing to sharp increase in covid positivity. The provincial & ICT administration were also directed to tighten implementation of sop's and crackdown on violations which are taking place.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 22, 2021
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے سبب این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت آج ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News