وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے امن اس خطےکو معاشی سپرپاور بنا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہےکہ امن برابری پر ہو۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی وزیراعظم کے خط پر اپنے تاثرات بیان کئے ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں امن اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے لیکن امن صرف خواہش ہی رہے گا اگر ہندوستان یہ سمجھےکہ کشمیر پر پاکستان ہندوستان کا آئینی حق تسلیم کرے ایسی چالاکیاں نہ کبھی پہلے کام آئیں نہ ہی اب آسکیں گی،امن اس خطےکو معاشی سپرپاور بنا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہےکہ امن برابری پر ہو pic.twitter.com/voCu1Cq53E
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2021
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں امن اس خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت اگر یہ سمھجتا ہے کہ پاکستان کشمیر پر ہندوستان کا حق تسلیم کررہا ہے تو خطے میں امن صرف خواہش ہی رہے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی چالاکیاں نہ کبھی پہلے کام آئیں نہ ہی اب آسکیں گی۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام یوم پاکستان کے دن کی مناسبت سے خط لکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
