
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے سی پی ایل سی کی جانب سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے گزشتہ ماہ فروری 2021 کے حوالے سے اسٹریٹ کرائم کی رپورٹ جاری کی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ فروری 2021 میں شہر میں 3 ہزار 3 سو 69 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ 353 موٹر سائکلیں چھینی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف 267 موٹر سائیکلیں ریکور کرسکے ہیں۔
علاوہ ازیں فروری2021 میں 1 ہزار 7 سو 95 موبائل فون چھینے گئے ہیں لیکن صرف 163 موبائل ہی برآمد کئے جاسکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈکیتی، مزاحمت اور دیگر واقعات میں 28 افراد قتل ہوئے جبکہ گزشتہ ماہ میں شہر میں بھتہ خوری کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News