
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق دونوں رہنماؤں کاموجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قیصر شریف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سراج الحق سے چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں تعاون کی درخواست کی ہے جس پر امیر جماعت اسلامی پارٹی رہنماؤں سےمشاورت کےبعدفیصلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے بھی سراج الحق سےرابطہ کرکے ووٹ کی درخواست کی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کی بھی سراج الحق سےملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ووٹ کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News