
گرمی کے موسم کی آمد سے پہلے ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کیماڑی کسٹم لائن میں صبح نو بجے سے بجلی معطل ہے جبکہ روزانہ دس گھنٹوں کے لیے بجلی بندکی جارہی ہے۔
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ، ڈی ایچ اے فیز فور اور گلستان جوہر بھٹائی آباد میں کی رات بھر سے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
کراچی کے علاقے میں گلشن اقبال بلاک پانچ، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں صبح سے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News