وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ویکسین کے لئے آرڈردیئے جاچکے ہیں۔
تٖفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین کے حوالے سے بات کی ہے۔
Our Covid vaccine drive continues. Orders placed for purchase of Covid vaccines (Sinopharm, 1 million doses; CanSino, 60K doses). Arrival expected within days. Several million additional doses in pipeline for April, inshallah
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 24, 2021
اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سائینو فارم ویکسین کی ایک ملین، کین سینو کی 60 ہزار خوراکوں کے لیے آرڈر دئیے جاچکے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دونوں میں ویکسینز کے پاکستان میں پہنچنے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا ویکسین کے حوالے سے مہم جاری ہے اور اپریل کے لیے لاکھوں اضافی خوراکوں کے حوالے سے معاملات بھی چل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
