Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک خواتین کو معاشی لحاظ سے خودمختار بنانے کے لیے کام کررہا ہے، رضا باقر

Now Reading:

اسٹیٹ بینک خواتین کو معاشی لحاظ سے خودمختار بنانے کے لیے کام کررہا ہے، رضا باقر
رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک خواتین کو معاشی لحاظ سے خودمختار بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں جینڈر گیپ کو کم کیا جائے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 2023 تک دو کروڑ خواتین کے بینک اکاؤنٹس کھولے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس میں سے اب تک صرف ایک کروڑ خواتین کے بینک اکاؤنٹ کھلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو شامل کئے بغیر ملک کی معاشی ترقی ممکن نہیں ہے اور ہم نے کوشش کی ہے کہ ہر بینک میں کم سے کم بیس فیصد عملہ خواتین پر مشتمل ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر