کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر صوبہ سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق سندھ میں 15 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائیگا جس دوران شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی جبکہ تقریبات میں صرف 300 افراد بلانے کی اجازت ہوگی۔
سندھ بھر میں 15 اپریل تک ہوٹل اور ہالز میں ڈائننگ پر پابندی ہوگی جبکہ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹور، کلینکس ، اسپتال اور پیٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
فیصلے کے مطابق دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کو بلایا جائےگا جبکہ گھر سے کام کو ترجیح دی جائے گی۔
محکمہ داخلہ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News