
پی آئی اے کی رضاکارانہ اسکیم کے تحت ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کے لیے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے والنٹری ریٹائرمنٹ اسکیم کے لیے 9 ارب 84 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں جو کہ فنڈز نیشنل بینک کی شہید ملت روڈ برانچ کے قائم اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے ہیں۔
اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی آئی اے نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم متعارف کرائی تھی جبکہ ای سی سی نے بھی پی آئی اے کی وی ایس ایس اسکیم کے لیے فنڈز ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News