
سوات میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے کانجو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مکرم مارا گیا جبکہ ایک دہشت گرد پکڑا گیا۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سویلین راہ گیر شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سوات سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
دونوں دہشت گرد اسکولوں کو تباہ کرنے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News